مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کے کمپاونڈ کے قریب دو خود کش دھماکے ہو ئے جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پیر کی دو پہر دو خود کش حملہ آوروں نے افغان وزارت دفاع کے کمپاونڈ کو اس وقت نشانہ بنا یا جب وہاں لوگوں کی بھیڑ موجود ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ آوروں نے یکے بعد دیگرے دو دھماکے کیے جس کے نتیجے میں وہاں موجود اہلکاروں سمیت 9افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہو گئے ۔ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایک حملہ آور کا مقصد افغا ن وزارت دفاع اور دوسرے حملہ آور کا مقصد اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا ۔
اجراء کی تاریخ: 5 ستمبر 2016 - 17:41
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کے کمپاونڈ کے قریب دو خود کش دھماکے ہو ئے جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہو گئے ہیں حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے ۔