مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرو کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے صدر روڈریگو ڈٹریس کے آبائی شہر میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلپائنی صدر کے آبائی شہر داواؤ کے انتہائی مصروف بازار میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔دھماکا مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہوا جب کہ اس وقت سیاحوں اور لوگوں کی بڑی تعداد ہوٹلوں میں کھانا کھانے میں مصروف تھی۔ دھماکا شہر کے مشہور ہوٹل مارکو پولو، پریمئیر ہوٹل اور داواؤ کی مرکزی یونیورسٹی کے قریب ہوا تاہم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 ستمبر 2016 - 01:24
فلپائن کے صدر روڈریگو ڈٹریس کے آبائی شہر میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔