ترکی نے شام میں فوجی مداخلت کرتے ہوئے ٹینکوں کے ہمراہ درجنوں بکتر بند گاڑیاں بھی شام روانہ کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی نے شام میں فوجی مداخلت کرتے ہوئے ٹینکوں کے ہمراہ درجنوں بکتر بند گاڑیاں بھی شام روانہ کردی ہیں۔ترکی کے اس اقدام کی فرانس نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی  جلتی ہوئی آگ پر مزيد تیل چھڑک رہا ہے فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نےاپنے ترک ہم منصب کو شام میں تصادم کی آگ بھڑکانے کے حوالے سے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے اس اقدام سے شام میں تصادم کی آگ مزید بھڑکے گی اور خونریزی میں اضافہ ہو گا۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ کردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی داعش کو مضبوط بنانے کی سازش کا حصہ ہے۔