افغانستان میں امریکی فضائی کارروائی کے دوران حقانی دہشت گرد گروپ کے 4 اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فضائی کارروائی کے دوران حقانی  دہشت گرد گروپ کے 4 اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق طالبان نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے گروپ کے خلاف کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب طالبان کے زیر قبضہ علاقے کو  دہشت گردوں سے خالی کرایا جا رہا تھا۔
افغانستان میں نیٹو کےتحت قائم عوامی رابطہ کار کے ڈائریکٹر کرنل مائیکل لاہورن اورافغان فوجی ترجمان فضل خدا ابراہیم خیل نے امریکی ڈرون حملے میں حقانی گروپ کے4کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
افغانستان کے مشرقی صوبے کے تر جما ن نقیب احمد اتل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حقانی گروپ کے چار کمانڈروں کے علاوہ کارروائی میں120 دیگر دہشت گردوں کو جانی خیل ڈسٹرکٹ میں ہلاک کیا گیا،تاہم آزاد ذرائع سے120ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔