امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے امریکہ، ہندوستان اور افغانستان کےساتھ سہ فریقی مذاکرات شروع کرے گا، مذاکرات کا آغاز اگلے ماہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کےاجلاس کے موقع پر ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے امریکہ، ہندوستان اور افغانستان کےساتھ سہ فریقی مذاکرات شروع کرے گا، مذاکرات کا آغاز اگلے ماہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کےاجلاس کے موقع پر ہوگا۔جان کیری نے کہا کہ دہشت گردی کامقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کو دوسرے ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیے۔