بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما میر قسیم علی کی سزائے موت کےخلاف اپیل مسترد کر دی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما میر قسیم علی کی سزائے موت کےخلاف اپیل مسترد کر دی ہے ۔  اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سرندرا کمار سنہا کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بینچ  نے میر قسیم علی کی سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا ، میر قسیم علی نےجنگی جرائم پر سزائے موت کے حوالے سے عدالتی فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما میر قسیم علی کو 2نومبر 2014 کو سزائے موت سنائی گئی تھی ، ان پر 1971 کو پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے ،  قتل اور اغواء سمیت 10 مقدمات قائم تھے۔