مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں وہابی دہشت گردوں نے جنوبی شہر مروائی کی جیل پر حملہ کرکے داعش سے تعلق رکھنے والے اپنے 8 دہشت گردوں کو چھڑوالیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق موتے گروپ سے تعلق رکھنے والے بیس سے زائد دہشت گردوں نے جنوبی شہر مروائی کی جیل پر حملہ کیا اور ایک بھی گولی چلائے بغیر اپنے متعدد ساتھیوں کو چھڑواکر لے گئے۔ چھڑوائے گئے تمام افراد کا تعلق داعش سے بتایا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 29 اگست 2016 - 15:32
فلپائن میں وہابی دہشت گردوں نے جنوبی شہر مروائی کی جیل پر حملہ کرکے داعش سے تعلق رکھنے والے اپنے 8 دہشت گردوں کو چھڑوالیا ہے۔