ہندوستانی حکومت نے سعودی عرب سے منسلک وہابی نظریہ کے مبلغ ذاکر نائيک پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے سعودی عرب  سے منسلک  وہابی نظریہ کے مبلغ ذاکر نائيک پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام عائد کردیا ہے۔ ہندوستانی حکومت نے ذاکر نائيک سے متعلق نام نہاد اسلامی ریسرچ فاﺅنڈیشن کو بھی غیر قانونی  قراردیکر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہندوستانی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ’غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون‘ کے تحت ذاکر نائیک پر الزام لگانے کا فیصلہ ان تقاریر کی وجہ سے کیا جن میں حکام کے مطابق انتہا پسندانہ مواد موجود تھا۔ ذاکر نائيک اس سے قبل وہابی دہشت گرد تنظیموں طالبان اور القاعدہ کی کھل کر حمایت کرتے رہے ہیں ذاکر نائیک کو سعودی عرب کی بھی پشتپناہی حاصل ہے۔