مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی فورسز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جزیرہ الخالدیہ کو وہابی دہشت گردوں کےناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ الانبار میں واقع جزیرہ الخالدیہ کو رعاقی فورسز نے داعش دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرالیا ہے عراقی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران خونخوار وہابی دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کی اس کارروائی میں عراقی فورسز کو رضاکار دستوں اور عراقی فضائیہ کی بھی پشتپناہی حاصل رہی ۔عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے بھی جزیرہ خالدیہ کو آزاد کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 28 اگست 2016 - 13:13
عراقی فورسز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ جزیرہ الخالدیہ کو وہابی دہشت گردوں کےناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔