پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ ہندوستان کو افغانستان سے پاکستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کو افغانستان سے پاکستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کہ گزشتہ 15 برس میں افغانستان میں طاقت کے استعمال کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا اس لئے افغانستان کے مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعہ ہی ممکن ہے اور پاکستان مسئلے کے پر امن حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا  کہ ہندوستان  سے گزشتہ 40 سال سے بہت سے معاملات پر اختلافات ہیں، پاکستان کو بھارت کے افغانستان سے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں لیکن بھارت کو افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔