پاکستانی سکیورٹی دستون نے افغان سرحد کے قریب سرچ آپریشن کے دوران 8 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سےبھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی دستون نے  افغان سرحد کے قریب سرچ آپریشن کے دوران 8 وہابی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سےبھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک چمن سرحد کے قریب فورسز نےسرچ آپریشن کیا ، جس کے دوران 8 دہشت گرد گرفتارکیا گیا جب کہ کارروائی کےدوران بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کیا گیا۔ادھر پاک افغان سرحد پرباب دوستی بدستورآٹھویں روزبھی بند ہے، 8 روزگزرنے کے بعد بھی سرحد کھولنے پر پیش رفت نہ ہوسکی جب کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اورنیٹوسپلائی بھی معطل ہے۔