مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ متحدہ قومی مومنٹ کے دفاتر کو سیل کردیا گيا ہے۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے مطابق غداری کامقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ کے مطابق ایم کیو ایم کے خلاف اے آروائی کےدفترپرحملہ،جلاؤگھیراؤ،پولیس پرپتھراؤکامقدمہ بھی درج کیا گیا ہے ۔ آئی جی سندھ کے مطابق ان مقدمات میں ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین ،پارٹی رہنما فاروق ستار سمیت کئی افراد کو شامل کیا گیا ہے جن افراد کے خلاف مقدمے درج کئے گئے ہیں ان کی فہرست لمبی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 23 اگست 2016 - 11:41
پاکستان میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما الطاف حسین پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ متحدہ قومی مومنٹ کے دفاتر کو سیل کردیا گيا ہے۔