ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی میں شادی کی تقریب پر داعش کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں نے شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ 12 سے 13 سالہ لڑکے سے کروایا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی میں شادی کی تقریب پر داعش کے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  داعش دہشت گردوں نے شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ 12 سے 13 سالہ لڑکے سے کروایا ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ غازی انتیپ میں شادی کی تقریب میں کیے جانے والے حملے میں بچوں سمیت 51 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہو گئے تھے ۔
صدر اردوغان نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ خودکُش حملہ دہشت گرد تنظیم داعش نے بارہ سے تیرہ سال کی عمر کے بچے سے کروایا ہے ۔ عرب ذرائع کے مطابق داعش دہشت گرد تنظیم کو سعودی عرب سے بےپناہ مالی مدد مل رہی ہے جس کے نتیجے میں داعش ایک مضبوط دہشت گرد تنظیم ہے جس کی پشت پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا ہاتھ نمایاں ہے۔