اجراء کی تاریخ: 20 اگست 2016 - 14:00

لیبیا کے شہر سرت کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے باعث مصراتہ سینٹرل اسپتال زخمیوں سے بھر گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کے شہر سرت کو داعش کے قبضے سے آزاد کروانے کے باعث مصراتہ سینٹرل اسپتال زخمیوں سے بھر گیا ہے ۔ لیبیا کے علاقے مصراتہ کا سینٹرل اسپتال زخمی اور ہلاک فوجیوں سے بھر چکا ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں موجود سامان اور عملہ داعش دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں زخمی فوجیوں کے علاج کے لیے ناکافی ہے۔
اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر 160 زخمیوں کا علاج کیا جاتا ہے جبکہ اسپتال میں 120 بیڈ اور ناکافی میڈیکل ٹیم ہے۔