پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کیے جائیں گے،ملک بھر میں جہاں دہشت گرد ہوں گے انہیں ختم کیا جائے گا۔

مہر خبررساں اینجسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کیے جائیں گے،ملک بھر میں جہاں دہشت گرد ہوں گے انہیں ختم کیا جائے گا۔ فوجی کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاک افغان بارڈر پر خیبرایجنسی کا دورہ کیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے راجگل کےمشکل محاذ پر خدمات انجام دینے والے فوجی جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا ۔
جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والوں کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ راجگل میں آپریشن سے سرحدوں کے دونوں اطراف دہشت گردوں پر بہتر نظر رکھی جاسکے گی۔