مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شاہ رک میں مسلح افراد نے قبائلی رہنما کے گھر پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور 1 خاتون کو زخمی کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے شاہ رک میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کردیا۔ لیویز ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افراد نے مقامی قبائلی رہنما کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہلاک اور 1 خاتون بھی زخمی ہوئی جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں باپ بیٹا اور 2 مہمان شامل ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 19 اگست 2016 - 14:28
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شاہ رک میں مسلح افراد نے قبائلی رہنما کے گھر پر فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک اور 1 خاتون کو زخمی کردیا ہے۔