اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کشمیر میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جانا چآہیے اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کشمیر میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جانا چآہیے اور اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ بان کی مون نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کشمیر کےمسئلےکو مذاکرات کے ذریعے حل کریں،اقوام متحدہ اس سلسلے میں خدمات فراہم کرنے کو تیار ہے۔ پاکستان اورہندوستان کے درمیان کشمیرسمیت تمام مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوسکتے ہیں اور علاقائی امن اور سلامتی کے لئے مسئلہ کشمیر کا پر امن حل ناگزیر ہے۔