مہر خبررساں ایجنسی نے حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہاہے کہ امریکہ میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی جماعت کرد باغیوں کو دہشتگردی کی معلومات فراہم کرتی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق طیب اردوغان کا کہناتھا کہ دہشتگرد تنظیمیں ترکی پر مشترکہ حملے کر رہی ہیں اور گولن کی جماعت کرد باغیوں کو دہشتگردی کی معلوما ت فراہم کرتی ہے ۔واضح رہے کہ فتح اللہ گولن پر ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کروانے کا الزام ہے اور اسی حوالے سے ترک حکومت امریکہ سے گولن کی حوالگی کا مطالبہ کر رہی ہے ۔ ترک حکومت نے گولن سے واستہ 82 ہزار افراد کو نوکریوں سے معطل اور بطرف کردیا ہے اور گولن سے وابستہ تمام دینی مدارس کو بند کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 اگست 2016 - 21:02
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہاہے کہ امریکہ میں مقیم مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کی جماعت کرد باغیوں کو دہشتگردی کی معلومات فراہم کرتی ہے ۔