مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر میں کشیدگی کے پیش ںظر مزید دس ہزار فوجی تعینات کردئیےہیں۔ اطلاعات کے مطابق ہندووں کی سالانہ امرناتھ یاترا کے اختتام کے ساتھ ہی یاترا کی حفاظت پر مامور دس ہزار فورسز اہلکاروں کی اضافی فورس کو کشمیر کے مختلف مقامات پر تعینات کیا جا رہا ہے۔اس دوران وادی میں پیٹرول اور ڈیزل کی تقسیم روک دی گئی ہے جبکہ شہروں اور قصبوں میں دودھ، سبزیوں اور دوسری اجناس کی سپلائی کو بھی روکا جارہا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 18 اگست 2016 - 20:13
ہندوستان نے کشمیر میں کشیدگی کے پیش ںظر مزید دس ہزار فوجی تعینات کردئیےہیں۔