فلسطین میں مغربی کنارے کے علاقے میں نہتے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان فلسطینی شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین میں مغربی کنارے کے علاقے میں نہتے فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان فلسطینی شہید اور 35 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ فوار کیمپ میں اسرائیلی فورسز نے نہتے مظاہرین پر گولیاں چلا دیں جس میں ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکا محمد ابو ہشاش شہید ہوگیا ،فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ اسے سینے میں گولی لگی تھی، جس سے وہ موقع پر ہی شہیدہوگیا ۔ فلسطینیون پر اسرائیل کی بربریت جاری ہے جبکہ سعودی عرب کا اسرائیل کو بھر پور تعاون بھی جاری ہے۔