امریکہ کے شہر نیو یار ک کے جان ایف کینیڈی کے ایئر پورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے شہر نیو یار ک کے جان ایف کینیڈی کے ایئر پورٹ پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔اطلاعات کے مطابق نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم ابھی تک واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کس نے اور کیوں کی اور اس میں کوئی زخمی ہوا یا نہیں۔ فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے ایئر پورٹ کے ٹرمینل 8پر پیش آیا جس کے بعد دو ٹرمینلز کو خالی کروالیا گیا ،کئی پروازوں کا رخ بھی بدل دیا گیا ہے۔