اجراء کی تاریخ: 14 اگست 2016 - 19:03

ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد اب تک 43 صحافیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد اب تک 43 صحافیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ترک کے شہر استنبول میں صحافیوں کی مستقل تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ 11 اگست کو اخبار زمان کے نامہ نگآر کی گرفتاری کے بعد گرفتار ہونے والے صحافیوں کی تعداد 43 تک پہنچ چکی ہے واضح رہے کہ اس سے قبل ترکی کے وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ ترکی میں ناکامی فوجی بغاوت کے بعد اب تک مختلف فوجی، عدالتی ، تعلیمی اور سماجی اداروں کے 81 ہزار افراد کو عہدوں سے برطرف یا انھیں گرفتار کیا جاچکا ہے۔