مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار دہشت گردوں کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور اُن کے دل میں دہشت گردوں کے لیے ہمدردی پائی جاتی ہے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ جب بھی ملک میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو بجائے واقعہ کی مذمت کرنے کے وہ پریس کانفرس میں سیاسی بیانات دینا شروع کردیتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بات پورے ملک کو معلوم ہے کہ چوہدری نثار خود وزیراعظم نواز شریف کی بات بھی نہیں سنتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ کچھ عرصے قبل ان سے ناراض بھی ہوگئے تھے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ صرف نواز شریف ہی نہیں، بلکہ وفاقی کابینہ کے کئی اور ایسے لوگ ہیں جن کے ساتھ چوہدری نثار ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار کو پیپلز پارٹی سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ایک واضح مؤقف رکھتے ہیں۔سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس کی کارکردی پر سوال اٹھانے کا حق صرف ارکانِ پارلیمنٹ نہیں بلکہ پوری قوم کو حاصل ہے۔
اجراء کی تاریخ: 14 اگست 2016 - 11:47
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار دہشت گردوں کے حوالے سے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور اُن کے دل میں دہشت گردوں کے لیے ہمدردی پائی جاتی ہے۔