افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے اور ساتھ مل کر کام کرنے یا انتخابی اصلاحات کوعملی شکل دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکومت کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے صدر اشرف غنی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں رکھتے اور ساتھ مل کر کام کرنے یا انتخابی اصلاحات کوعملی شکل دینے میں ناکام ہو گئے ہیں۔اس خطاب کے بعد عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی کے درمیان تاحال درپردہ جاری اختلافات منظر عام پر آگئے ہیں۔ عبداللہ عبداللہ کو شکایت رہی ہے کہ کلیدی فیصلے ان کے ساتھ مشورے کے بغیر کیے جاتے ہیں۔ ان کا یہ بھی الزام ہے کہ صدر غنی مغرور ہیں۔ 2 سال پہلے کے صدارتی انتخابات میں دونوں امیدواروں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کیے تھے۔ ادھر صدر اشرف غنی نے ملکی چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے تنقیدی بیان کو حکومت داری کے اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔