روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے چیف آف اسٹاف کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے چیف آف اسٹاف کو عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  برطرف کیے گئے کریلمن کے چیف آف اسٹاف سرگئی ایوانوف 2001 سے 2007 تک وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ ایوانوف دسمبر 2011 سے صدارتی محل کے چیف آف اسٹاف تھے، سرگئی ایوانوف روسی صدر کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔صدرپوتین نےایوانوف کےنائب انٹون وائنو کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے۔