مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریبپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر اوبامہ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو داعش کا بانی اور حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش امریکہ میں پھیل رہی ہے اور دنیا کے متعدد ممالک میں بھی فعال ہے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریلی کے دوران ایک بار پھر امریکی صدر باراک اوبامہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوبامہ بطور صدر نا اہل ترین شخص ہیں، ان کے دور حکومت میں امریکہ کے قرضے دگنے ہو کر 20 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکے ہیں جب کہ امریکہ کی شرح نمو کم ہو رہی ہے اورغیر ملکی کمپنیاں اپنا کاروبار امریکہ سے دوسرے ممالک میں منتقل کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہلیری اور کلنٹن فاؤنڈیشن کرپشن میں ملوث ہیں، ایف بی آئی نے ہلیری اور کلنٹن فاؤنڈیشن کے کرپشن کیس کھولنے کی درخواست کی تھی لیکن اوبامہ انتظامیہ نے کرپشن کیسز کھولنے کی درخواست مسترد کردی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اوبامہ اور ہیلری کلنٹن کو داعش کا حامی اور بانی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش دنیا کے 28 ممالک میں فعال ہے اور وہ ممکنہ طور پر امریکہ میں بھی پھیل رہی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 اگست 2016 - 13:07
امریکی ریبپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر اوبامہ اور ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو داعش کا بانی اور حامی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش امریکہ میں پھیل رہی ہے اور دنیا کے متعدد ممالک میں بھی فعال ہے ۔