مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں پولیس نے حملے کی منصوبہ بندی کرنےوالے شخص کوقتل کردیا ہے یہ شخص داعش سے منسلک تھا۔ اطلاعات کے مطابق کینیڈین پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جس مشتبہ حملہ آور کو مارا گیا ہے وہ داعش کاحامی تھا،پولیس ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 24سال کے ایرون ڈرائیورکے نام سے ہوئی ہے ذرائع کے مطابق امریکی ایف بی آئی نے کینیڈین پولیس کو ایک وڈیوبھیجی جس میں1شخص حملے کی تیاری کررہاتھا۔ کینیڈین پولیس نے اس شخص کو تلاش کرکے قتل کردیا ہے اس شخص کا تعلق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے بتایا جاتا ہے داعش وہابی تنظيم ہے جسے امیرکہ، سعودی عرب اور اسرائيل نے شام اور رعاق میں دہشت گردی اور عدم پھیلانے کے لئے تشکیل دا تھا لیکن یہ تنظیم اب خود امریکہ کے نشانے پر ہے۔
اجراء کی تاریخ: 12 اگست 2016 - 07:56
کینیڈا میں پولیس نے حملے کی منصوبہ بندی کرنےوالے شخص کوقتل کردیا ہے یہ شخص داعش سے منسلک تھا۔