بنکاک کے دارالحکومت تھائی لینڈ میں فوج کی نامزد کمیٹی کی جانب سے تیارکئے گئے آئین کو ریفرنڈم میں عوامی حمایت کے بعد منظور کرلیا گیا۔ ریفرنڈم میں45.61 فیصد ووٹرز نے فوجی کمیٹی کے آئینی مسودے کے حق میں ووٹ دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنکاک کے دارالحکومت تھائی لینڈ میں فوج کی نامزد کمیٹی کی جانب سے تیارکئے گئے آئین کو ریفرنڈم میں عوامی حمایت کے بعد منظور کرلیا گیا۔ ریفرنڈم میں45.61 فیصد ووٹرز نے فوجی کمیٹی کے آئینی مسودے کے حق میں ووٹ دیا۔بنکاک میں فوج کی جانب سے لکھا گیا آئین عوام نے منظور کرلیا، عام انتخابات 2017 میں ہونگے۔
آئین کے تحت 2017 میں عام انتخابات کی راہ ہموار ہوسکے گی۔ 2014 میں تھائی فوج نے سیاسی عدم استحکام کے باعث آئین معطل کردیا تھا۔