مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان نے، افغانستان میں طالبان کی جانب سے یرغمال بنائے گئے ہیلی کاپٹر کے عملے میں پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے داماد کے شامل ہونے کے دعوؤں کی تردید کردی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹ کے ذریعے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحت کی کہ ’ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں اور آرمی چیف کا کوئی رشتہ دار افغانستان میں یرغمال نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کے عملے کی شناخت سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ ’تمام یرغمالیوں کی جانیں قیمتی ہیں اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 نے افغانستان کے صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کی تھی، جس کے بعد طالبان نے اس میں سوار عملے کے 7 ارکان کو یرغمال بنا کر ہیلی کاپٹر کو آگ لگادی تھی۔
اجراء کی تاریخ: 6 اگست 2016 - 23:44
پاکستانی فوج کے ترجمان نے، افغانستان میں طالبان کی جانب سے یرغمال بنائے گئے ہیلی کاپٹر کے عملے میں پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے داماد کے شامل ہونے کے دعوؤں کی تردید کردی ہے۔