شام کے صوبہ حلب میں واقع اسٹراٹیجک شہر منبج کو سنی کردوں نے وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ حلب میں واقع اسٹراٹیجک شہر منبج کو شام کے سنی کردوں نے وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شامی کردوں نے داعش کے خلاف شدید حملوں کے بعد منبج کو آزاد کرالیا ہے ۔ڈیموکریٹک فورسز کو منبج میں داخل ہونے سے قبل شدت پسندوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے خودکش حملوں ، کار بم دھماکوں اور بارودی سرنگوں کا سہارا لے رکھا تھا۔ ڈیموکریٹک فورسز نے منبج شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور شہر میں دہشت گردوں کی محض چند ٹولیاں ہی باقی رہ گئی ہیں جو مقامی آبادی کے درمیان روپوش ہیں۔ ذرائع کے مطابق  سعودی رعب کے حمایت یافتہ وہابی دہشت گردوں کو شدید شکست کا سامنا ہے۔