مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے عہدے کے لئے پرتگال کے سابق صدر گوتیرس مضبوط امیداور ہیں اور ان کا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے لیے منتخب کیے جانے کا قومی امکان ہے۔ گوتیرس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے لیے کیے جانے والے پولز میں گیارہ ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ان کی مخالفت میں دو ووٹ ڈالے گئے۔ سربیا کے سابق وزیر خارجہ کو حمایت میں آٹھ اور مخالفت میں چار ووٹ ملے جبکہ بان کی مون کے امریکی چیف آف اسٹاف مالکورا نے بھی آٹھ ووٹ حاصل کیے۔ووٹنگ کے مزید راونڈ اگلے ہفتوں میں متوقع ہیں جس کے بعد کونسل ایک امیدوار پر متفق ہوکر اسے نامزد کرے گی۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے عہدے کے لئے پرتگال کے سابق صدر گوتیرس مضبوط امیداور ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 6 اگست 2016 - 16:56
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے عہدے کے لئے پرتگال کے سابق صدر گوتیرس مضبوط امیداور ہیں اور ان کا اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے لیے منتخب کیے جانے کا قومی امکان ہے۔