مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب ایردوغان نے ماضی میں فتح اللہ گولن کی تحریک کی مدد اور اس کا حقیقی چہرہ عوام کو نہ دکھانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ ترک صدر نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2010ءتک اس تنظیم کے حقیقی ارادوں اور طویل المعیاد مقاصد کو سمجھنے میں ناکام رہے تھے۔اس کے بعد انھوں نے اس گروپ کی سرگرمیوں کا مختلف انداز میں جائزہ لینا شروع کردیا تھا اور 2012ءمیں اس گروپ کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اپنی آواز بلند کی تھی۔ اردوغان نے کہا کہ ماضی میں اس گروپ کی مدد کرنے پر قوم سے معافی مانگتا ہوں۔
اجراء کی تاریخ: 5 اگست 2016 - 17:39
ترک صدر رجب طیب ایردوغان نے ماضی میں فتح اللہ گولن کی تحریک کی مدد اور اس کا حقیقی چہرہ عوام کو نہ دکھانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ہے۔