مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روسی فوج کے ترجمان جنرل سرگئی رودسکوی نے شام کے صوبہ حلب میں 5000 وہابی تکفیری دہشت گردوں کی موجودگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ حلب میں اب تک 800 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔
روسی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حلب میں موجود وہابی دہشت گردوں نے شامی فوج کے خلاف کارروائیاں انجام دینے کی کوشش کی لیکن شامی فوج نے وہابی دہشت گردوں کی تمام کارروائيوں کو ناکام بنادیا ۔
روسی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فتح الشام فرنٹ نے حلب کا محاصرہ توڑنے کی بہت کوشش کی لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ روسی فوج کے ترجمان نے کہا کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے 800 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ روسی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے دہشت گردوں کے ہتھیاروں ، گاڑیوں اور ٹینکوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔