مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست پینسلوینیا کے ایک ہائی سکول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریبپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو شیطان قرار دے دیا ہے۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا ہیلری کلنٹن کے علاوہ ڈیمو کریٹک کے ایک اور رہنما برنی سینڈرز کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ سینڈرز نے ہارنے کے باوجود ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کرکے واضح کردیا کہ وہ شیطان ہے اور ایک معاہدے کے تحت شیطان کا ساتھ دے رہا ہے۔ ادھر ہیلری کلنٹن نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کو امریکی اقدار کے بارے میں ’مکمل طور پر غلط فہمی‘ ہے اور انہوں نے امریکی معاشرے میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 2 اگست 2016 - 17:31
امریکی ریاست پینسلوینیا کے ایک ہائی سکول میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ریبپلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو شیطان قرار دے دیا ہے۔