مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں منشیات فروشی سے متعلق مختلف پرتشدد واقعات میں 20 افراد ہلاک اور 6 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کے شہر آکاپولکو میں ایک دن میں مختلف جگہوں پر 11 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تین افراد کو مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مزید تین افراد کی لاشیں شہر کے مضافات میں ایک خفیہ قبر سے ملیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں مزید دو افراد مارے گئے۔
دوسری جگہوں پر میکسیکو میں جھڑپوں کے دوران ایک فوجی اہلکار جبکہ منشیات گینگ کے چارافراد ہلاک ہوئے، پولیس حکام کے مطابق چار مشتبہ دہشت گرد مقابلے میں مارے گئے، ان واقعات میں چھ فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 2 اگست 2016 - 12:23
میکسیکو میں منشیات فروشی سے متعلق مختلف پرتشدد واقعات میں 20 افراد ہلاک اور 6 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔