مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک نہتے فلسطینی شہری کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ شخص فلسطین کے علاقے نابلوس میں قائم ایک چیک پوسٹ کے قریب سے گزررہا تھا۔ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی شہری نے کار سے باہر نکل کر چوکی کے قریب کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا جس کو روکنے کیلئے اسرائیلی فوجیوں نے اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ سال سے جاری تنازع میں اب تک 206 نہتے فلسطینی شہریوں کو ہلاک کردیا ہے جن میں بیشتر تعداد نہتی خواتین اور معصوم بچوں کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 1 اگست 2016 - 03:54
مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک نہتے فلسطینی شہری کو ہلاک کردیا ہے۔