انڈونیشیا کی حکومت نے مختلف جرائم سزا پانے والے چار مجرموں کو سزائے موت دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا  کی حکومت نے مختلف جرائم سزا پانے والے چار مجرموں کو سزائے موت دیدی ہے۔ واصح  رہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ روز 14افراد کو سزائے موت دی جانی تھی جن میں سے صرف چار افراد کی سزا پر ہی عملدرآمد ہو سکا ۔ ان مجرمان کو سزائے موت دینے کیلئے فائرنگ سکواڈ بھی پہنچ چکا تھا اور تابوت بھی پہنچا دیے گئے تھے تاہم عین وقت پر انڈونیشیا کے حکام نے دس افراد کی سزا پر عملدرآمد روک دیا جن میں پاکستانی شہری ذوالفقار بھی شامل ہے ۔