مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف افریقی ممالک کے 6 روزہ دورے کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے دورے کا آئاز نائیجیریا سے کیا تھا اس کے بعد گھانا ۔ گنی کوناکری اور مالی کے اعلی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ افریقی ممالک کے دورے کے دوران ایرانی وزير خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی سیاسی اقتصادی وفد بھی تھا۔
اجراء کی تاریخ: 29 جولائی 2016 - 13:50
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف افریقی ممالک کے 6 روزہ دورے کے بعد تہران پہنچ گئے ہیں۔