شام کے صدر بشار اسد نے اپنے خطاب میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیار فوج کے حوالے کرکےقومی دھارے میں شامل ہونے والے دہشت گردوں کو معاف کردیا جائے گا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے اپنے خطاب میں تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہتھیار فوج کے حوالے کرکےقومی دھارے میں شامل ہونے  والے دہشت گردوں کو معاف کردیا جائے گا ۔ شام کے صدر بشار اسد نے کہا کہ دہشت گردوں پر فتح در حقیقت شامی عوام کی فتح ہے کیونکہ  شام کی جنگ شامی عوام کے خلاف ہے اور شامی عوام اپنے ملک کا بھر پور دفاع کررہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جنگ میں شامی عوام کی فتح یقینی ہے کیونکہ غیر ملکی دہشت گردوں کا اس ملک میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔ بشار اسد نے کہا کہ جو دہشت گرد ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوں گے انھیں معاف کردیا جائے گا۔