بنگلہ دیش میں پولیس نے ایک جھڑپ کے دوران 9 وہابی دہشت گردوں کوہلاک جب کہ ایک کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں پولیس نے ایک جھڑپ کے دوران  9 وہابی دہشت گردوں  کوہلاک جب کہ ایک کوگرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی پولیس نے میر پور کے نواحی علاقے کلیان پور میں سرچ آپریشن کے دوران 9 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا۔ بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کو کلیان پور کی ایک رہائشی عمارت میں وہابی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر وہاں کارروائی کی گئی۔ پولیس کو دیکھ کر شدت پسندوں نے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی شروع کردی، فائرنگ کا تبادلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا، جس میں 9 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتارکرلیا گیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں گزشتہ ایک برس کے دوران دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اورغیرجانبدار حلقے اسے موجودہ حکومت کی کارروائیوں کا شاخسانہ گردانتے ہیں۔