امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست فلوریڈا کی کاؤنٹی فورٹ مائیرز کے 'کلب بلیو' میں ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت کلب میں نوجوانوں کی پارٹی جاری تھی۔حالیہ دنوں میں امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے۔