مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ حالات میں جمہوریت کو جو خطرہ لاحق ہے وہ وزیراعظم نواز شریف سے ہے، جنہوں نے 3 ماہ سے عوام کو دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔ نعیم خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پانامہ لیکس کے حقائق کو چھپانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے اپنی بیماری کے حوالے سے بھی عوام سے جھوٹ بولا اور ہسپتال سے غلط بیان جاری کروایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس لندن سے کافی معلومات آئی ہیں کہ نواز شریف کی کوئی اوپن ہارٹ سرجری نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے مزید اس معاملے کو طول دی اور قوم سے حقائق کو چھپائے رکھا تو اس کے نتائج خود ان کے سامنے ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اگلے ماہ 7 اگست سے حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے حکمتِ عمل مرتب کی جاچکی ہے اور اگست کے پہلے ہفتے میں ہم اس کے مقام کے حوالے سے بھی آگاہ کردیں گے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جولائی 2016 - 14:25
پاکستان میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ موجودہ حالات میں جمہوریت کو جو خطرہ لاحق ہے وہ وزیراعظم نواز شریف سے ہے، جنہوں نے 3 ماہ سے عوام کو دھوکے میں رکھا ہوا ہے۔