مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان کے دفاتر موجود ہیں پاکستان اب بھی طالبان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے پاکستان کو پراکسی وار ختم کرنا ہوگی۔ افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ہمیں یہ یقین دہانی چاہئے کہ پاکستان کسی دہشتگرد کو اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گا۔جو لوگ میرے ملک، عوام اور آئین کو حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں ان کی ہمیں ضرورت نہیں۔افغانستان شیروں کی سرزمین ہے آپ اس کو آسان نہ لیں۔پاکستان کو پراکسی وار ختم کرنا ہوگی۔ افغان صدر نے کہا کہ ہمیں ہندوستان کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔
اجراء کی تاریخ: 24 جولائی 2016 - 00:22
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان کے دفاتر موجود ہیں پاکستان اب بھی طالبان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے پاکستان کو پراکسی وار ختم کرنا ہوگی افغانستان کو ہندوستان کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔