مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 7 اگست سے حکومت کے خلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے عمران خان کے مطابق نوازشریف3مرتبہ وزیراعظم بننےکےباوجود لیڈرنہیں بن سکے، انہوں نے 25 جولائی کو نیب کے باہر مظاہرے کا بھی اعلان کیا ہے۔عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 20 سال تک جمہوری جدوجہد مارشل لاء کے لیے نہیں کی، مارشل لاء آتا تو سب سے زیادہ تحریک انصاف ہی متاثر ہوتی ، پہلے عوام میں شعور پیدا کر لیں ، پھر دھرنا بھی ہوگا ، انہوں نے پیشکش کی کہ ہمارے ٹی او آرز پر کمیٹی بنادیں، تحریک ختم کردیں گے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کئی معاملات پراپوزیشن کےساتھ متفق ہیں،ہم حقیقی جمہوریت کے لیے جدوجہدکررہےہیں، پاکستان میں فوج آئی تو مٹھائیوں کی دکانیں خالی ہوجائیں گي ۔
نیب کوپانامہ لیکس کےبعد وزیراعظم کےخلاف کارروائی کرنی چاہیے تھی،نیب بتائےاس نےوزیراعظم کےخلاف انکوائری کیوں نہیں کی۔