اجراء کی تاریخ: 20 جولائی 2016 - 18:41

ترک صدر رجب طیب اردوغان کی حکمراں جماعت کی ای میلز جاری کرنے کے بعد ترکی میں وکی لیکس کی ویب سائٹ بند کر دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کی حکمراں جماعت  کی ای میلز جاری کرنے کے بعد ترکی میں وکی لیکس کی ویب سائٹ بند کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق حکمران پارٹی کی 3لاکھ ای میلز وکی لیکس کی ویب سائٹ پر آئی تھیں ۔
وکی لیکس انتظامیہ نے ترک صدر رجب طیب اردوغان کی حکمران جماعت  "جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی " ای میلز ہیک کر کے انہیں لیک کر دیا تھا تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کیا گیا کہ ان ای میلز کے مواد تک رسائی کو بھی بلاک کیا گیا ہے یانہیں ؟ اس سے قبل وکی لیکس انتظامیہ نے پیر کے روز اعلان کیا تھا کہ اس نے ترکی کے سیاسی پاور سٹرکچر کے حوالے سے اہم دستاویز ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا تھا جب ترکی میں فوجی بغاوت کو ناکام بنایا گیا جس کے بعد حکومت ہل کر رہ گئی ۔