مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی شہر لنکن شائر میں ایک سوئمنگ پول کے نزدیک ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس حکام کوفائرنگ کی اطلا ع ملی تو وہ فورا جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں 58سالہ لانس ہارٹ نے اپنی 51سالہ بیوی کلائر اور 19سالہ بیٹی شارلٹ کو قتل کیا تھا۔پولیس حکام نے واقعہ کے بعد گھر کی مکمل تلاشی لی جبکہ دیگر لوگوں کو متاثرہ مقام سے دور رہنے کی ہدایت کی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آئاز کردیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 20 جولائی 2016 - 18:39
برطانوی شہر لنکن شائر میں ایک سوئمنگ پول کے نزدیک ایک شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔