مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں مقابلے کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔ایس ایس پی ملیر راؤ انور کے مطابق پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کراچی میں سہراب گوٹھ کے علاقے کوئٹہ ٹاون میں چھاپہ مارا جس پر وہاں چھپے ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان سے تھا جن میں ایک دہشت گرد کی شناخت صالح محمد رحمانی کے نام سے ہوئی جو کالعدم تنظیم کا مقامی کمانڈر تھا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 19 جولائی 2016 - 01:01
پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس نے سہراب گوٹھ کے علاقے میں مقابلے کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں مقامی کمانڈر بھی شامل ہے۔