مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں نیٹو کے فضائی حملے کے نتیجے میں 4 پاکستانی دہشت گردوں سمیت 30 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیٹو طیاروں نے ڈرگ اسمگلرز کے ایک قافلے کو اُس وقت نشانہ بنایا جب وہ پاک افغان بارڈر کے قریب بند تیمور کے صحرا کو عبور کررہے تھے۔ چاغی کے ڈپٹی کمشنر قادر پرکانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کی فضائی کارروائیوں میں 4 پاکستانی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کی لاشیں مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے ان کی شناخت کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 18 جولائی 2016 - 13:33
افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں نیٹو کے فضائی حملے کے نتیجے میں 4 پاکستانی دہشت گردوں سمیت 30 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔