پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے فوجی مظالم پر 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 37 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہونے والے فوجی مظالم پر 19 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے کشمیر میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 37 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم وازشریف کی صدارت میں ہونیوالے وفاقی کابینہ کےخصوصی اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانیوالے مظالم کے خلاف 19 جولائی منگل کو یوم سیاہ منانے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر جلد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کا اجلاس گورنر ہاؤس لاہور میں ہوا ،وزیر اعظم جاتی امرہ سے سخت سکیورٹی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔ ادھر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی آج یوم سیاہ  منایا جارہا ہے  جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کرنا ہے۔