سعودی عرب اور امریکہ نواز دہشت گرد تنظیموں کے حامی اور وہابی مبلغ ذاکر نائیک نے دہشت گردی کے حوالے سے تحقیق سے خوفزدہ ہو کر ہندوستان واپسی کے بجائے سعودی عرب میں ہی مزید قیام کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جیو نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب اور امریکہ نواز دہشت گرد تنظیموں کے حامی اور وہابی مبلغ ذاکر نائیک نے دہشت گردی کے حوالے سے تحقیق سے خوفزدہ ہو کر ہندوستان واپسی کے بجائے سعودی عرب میں ہی مزید قیام کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق ذاکر نائیک نے سعودی عرب میں اپنا قیام بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ذاکر نائیک فی الحال ہندوستان نہیں آئیں گے اور سعودی عرب میں ہی قیام کریں گے جبکہ انہوں نے سکائپ کے ذریعے پریس کانفرنس بھی منسوخ کر دی ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائک ماضی میں اسامہ بن لادن کی دہشت گرد سرگرمیوں کو جائز قرار دے چکے ہیں۔ وہ خود کش حملوں  کو بھی صحیح قرار دیتے ہیں اور ان کے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ قریبی روابط بتائے جاتے ہیں بنگلہ دیش نے ذاکرنائیک  کے ٹی وی چینل پیس پر بھی پانبندی عائد کردی ہے۔